• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دونوں بھائی ہیں جن کی شناخت عبدالسلام اورعبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید