• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروپوں کو فتنہ الہندوستان کے نام سے پکارنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)حکومت پاکستان نےبلوچستان میںہندوستان کی پشت پناہی سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں اور تنظیموںکو فتنہ الہندوستان کے نام سے پکارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس ضمن میںبا ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میںکہا گیا ہے کہ ہندوستان کی پشت پنا ہی سے بلوچستان میںسر گرم دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کو جو کہ اسلامی عقائد۔ ثقافت ی روایات اور پاکستان کی خود مختاری کے منافی کام کر رہے ہیں کو فتنہ الہندوتسان کے نام سے پکارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید