• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو بانی کو پیش کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید