• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج پاکستان کی ساکھ کو برقرار، سعودی قوانین کی پاسداری کریں، سیکرٹری مذہبی امور

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ حج کے دوران پاکستان کی ساکھ کو برقرار رکھیں اور سعودی قوانین کی پاسداری کریں ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری مذہبی امور نے پاکستانی عازمین سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اس انداز میں پیش کریں جس سے حج کے دوران ملک کی ساکھ پر مثبت اثر ات مرتب ہوں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستانی حجاج کو ایک مثبت اور یادگار تجربہ فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید