• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وفد ٹیرف معاہدے کیلئے آرہا ہے، پاک بھارت جنگ ہوئی تو ان سے تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا ہےکہ پاکستان کے نمائندےٹیرف معاہدے کیلئے اگلے ہفتے امریکا آ رہے ہیں اگر پاک بھارت جنگ چھڑی تو ان دونوں ممالک سے کسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھیں گے۔عام طور پر یہ ملک گولیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تاہم ہم تجارت کرتے ہیں اور اس لیے یہ جنگ تجارت کے ذریعے روکنے پر بہت فخر ہے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون سے اترنے کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں کو بتایاجیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم بھارت کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے حال ہی میں تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے واشنگٹن کا دورہ کیا اور دونوں فریق جولائی کے اوائل تک ایک عبوری معاہدے پر دستخط کرنے کے خواہاں ہیں۔بھارت کو امریکا ہ کو اپنی برآمدات پر 26 فیصد ٹیکس کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید