اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں اور سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی،صدر مملکت نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے اقدامات کرے ، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔