اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہو گئی، چین 19 طلائی تمغوں کے ساتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فاتح ، ،بھارت اور جاپان بالترتیبآٹھ اور پانچ گولڈ کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر فہرست جاری ، پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ارشد ندیم کی یہ فتح پاکستان کی واحد کامیابی رہی، جس کے باعث پاکستان میڈل ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر رہا۔ ارشد کی کارکردگی ایشین سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا ایک قابلِ فخر لمحہ ثابت ہوئی۔چیمپئن شپ میں چین 19 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جس کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 32 تمغے حاصل کیے۔ بھارت 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ جاپان نے 5 طلائی تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔