• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت، ترقی اور دفاع میں مسلم لیگ کا حصہ شامل ہے، نواز شریف

لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہی دفاع کو مضبوط بنا یا اور مسلم لیگ ن نے ہی ایٹمی دھماکے کیے تھے ، پاکستان کی معیشت ، ترقی اوردفاع میں مسلم لیگ کا حصہ شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ میں میڈیا سے بات کر تے ہوئی کہی۔ سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہی چین سے مل کر جے ایف تھنڈر بنا ئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مظبوط ہو رہی ہے ، عوام کام کرنے والوں کو ہی ووٹ دیتے ہیں ۔ قائد مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں ہر چیز بہت بہتر ہورہی تھی، معیشت بھی بہتر ہوری تھی، مسلم لیگ کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،مسلم لیگ نے چائنہ کے ساتھ ڈیل کرکے پاکستان میں جے ایف 17 طیارے بنایا یہ ایک مشترکہ کاوش ہے، ہمیں بحیثیت قوم اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید