• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درمیانے درجے کے تین بار زلزلے کے جھٹکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر/این این آئی) کراچی میں اتوار کو تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پہلا جھٹکا شام پانچ بجکر 33منٹ پر 3.6 شدت کا تھا جبکہ دوسرا جھٹکا سات بجے کے قریب اورآخری رات گئے محسوس کیا گیا۔ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کراچی میں اتوار کی شام 7 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزی کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔
اہم خبریں سے مزید