کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی اور حق پرست سینیٹرز، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے شہری سندھ کیلئے ترقیاتی پیکجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور آئندہ سال کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے 10 ارب کے پیکج کی نوید دی، چیئرمین ایم کیو ایم نے ہدایت دی کہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق حق پرست عوامی نمائندے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق بہادرآباد مرکز پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی مسائل حل کریں۔