اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعدملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہےجبکہ مشیرخزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اڑان پروگرام کا ایک بھی منصوبہ شامل نہیں کیاگیا‘سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی بے بسی واضح تھی‘ وفاقی حکومت کہتی تھی کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ، لوگ خوشحال ہوگئے لیکن ترقیاتی بجٹ پہلے سے بھی بہت کم کر دیاگیا ، رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2.68فیصد رہی اوریہ شرح ایسی نہیں جس کے نعرے لگائے جائیں ‘ لائیو سٹاک اور سمال مینو فیکچرنگ کی شرح کو بڑھا کر دکھایا گیا‘ آخری تین ماہ میں جی ڈی پی کو ساڑھے پانچ فیصد دکھایا گیا ہے۔