اسلام آباد (محمد صالح ظافر)وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج صوبہ خیبر پختونخوا کے پہلے دورے پر پشاور پہنچیں گے بری افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہونگے،گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ گنڈاپور اور صوبائی وزرا خیر مقدم کرینگے ،امن وامان اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر مکمل قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی تاکہ خارجیوں کو پورے طور پر نیست و نابود کیا جا سکے،24 جون کو بھارت کے خلاف بے مثال کامیابی پر ہدیہ تشکر کے لئے تاریخی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گی اعلیٰ فوجی قیادت مدعو ہوگی وزیر اعلی گنڈاپور، کابینہ کے ارکان، صوبائی وزیر قومی اسمبلی کا ارکان کو بھی دعوت دی جائے گی۔