• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منگل کو صبح 11 بجکر34 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے،زلزلے کی شدت 2.5 اورگہرائی 30کلومیٹرریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے کے شمال مشرق میں15 کلومیٹرفاصلے پرتھا،اتوار سے اب تک شہر میں19 بار زلزلہ محسوس کیا جاچکاہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ چند روز سے فعال ہے، فالٹ لائن میں توانائ جمع ہو جاتی ہے، جو آہستہ آہستہ خارج ہورہی ہے، مزید ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کا امکان ہے اس دوران زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید