• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ٹرمپ کے پاس جاکر اپنی پوزیشن کھو دی، سرفراز خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ سرفراز خان نے کہا ہے کہ بھارت جو مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ بات چیت سے ہمیشہ سے انکاری تھا اب عالمی مداخلت قبول کرنے پر مجبور ہوگیا، بھارت فوری طورپر تو کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں مگر ٹرمپ کے پاس جاکر اس نے اپنی پوزیشن کھو دی ہے ،جب کوئی کمزوری سے کسی کے سامنے جاتا ہے تو اگلے کی بات ماننا پڑتی ہے۔ بنیان مرصوص آپریشن نے ثابت کیا پاکستان کے مسلمان کمزور نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی, تمام عناصر نے مل کر ریاست کا دفاع کیا،ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر ضیاء الحق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلامی نظریاتی کونسل میں معرکہ حق بنیان مرصوص اور ملی ارتباط پیغام پاکستان کی روشنی میں کے موضوع پرسمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ بہت عرصے سے ہم یہ سن رہے تھے کہ مسلمانوں کو مار پڑ رہی ہےلیکن بنیان مرصوص آپریشن نے ثابت کیا کہ پاکستان کے مسلمان کمزور نہیں ہیں ،پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،ہماری افواج نے یہ ثابت کیا کہ جدید ہتھیار سے زیادہ پریکٹس اور نظم ضبط ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید