• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، رمیش سنگھ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات کرتارپور سے خصوصی شو میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، سردار رمیش سنگھ اروڑانے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بڑا میچور بیان دیا۔ بھارت نے سوچے سمجھے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا،ڈپٹی سیکریٹری ایڈمنسٹریشن، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سیف اللہ کھوکھر نےکہا کہ سکھ پوری دنیا میں کہیں بھی بستا ہے اس کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ،ہیڈ گرنتھی، دربار صاحب کرتار پور ،سردار گوبند نے کہا کہ جب سے کوریڈور کھلا ہے بھارت کو اس کی خوشی نہیں ہے،ہمارا عملہ ہر وقت سکھ یاتریوں کی سیوا کے لئے تیار بیٹھا ہے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، سردار رمیش سنگھ اروڑانے کہا کہ کرتار پور صاحب کا کھلنا سکھوں کی خواہش ہے ۔ سکھ بارڈر پر آج سے77 سال پہلے یہاں پر کھڑا ہوتا تھا دعا مانگتا تھا۔2019ء میں ریاست پاکستان نے اپنا دل بڑا کیا۔1999ء میں یہ گوردورا پہلی بار کھلا اس سے قبل یہ بند تھا۔2019ء میں کوریڈور بنا اور سنگتیں آئیں۔سنگتوں نے یہاں آکر دیکھا یہ یہاں تو پیار اور خلوص ہے ۔22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بڑا میچور بیان دیا۔ بھارت نے سوچے سمجھے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔7 مئی کو پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان نے سکھ یاتریوں کا ویزا منسوخ نہیں کیا۔ سکھ یاتریوں کے لئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری ایڈمنسٹریشن، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سیف اللہ کھوکھر نےکہا کہ کرتارپور گوردورا کو امن کے نام پر کھولا گیا۔یہ بڑی عبادت گاہ ہے 875 ایکڑ پر مشتمل یہ جگہ ہے۔ سکھ پوری دنیا میں کہیں بھی بستا ہے اس کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔اس کی مذہبی وابستگی پاکستان کے ساتھ ہے۔ یہ گوردورا دنیا کا سب سے پہلا گوردورا بھی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر عبادت کا اہتمام کرکے رکھتے ہیں لنگر تیار رہتا ہے۔تمام عملہ مستعد رہتا ہے۔ ہیڈ گرنتھی، دربار صاحب کرتار پور ،سردار گوبند نے کہا کہ7 مئی کو دونوں ممالک کی کشیدگی تھی۔
اہم خبریں سے مزید