کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ملتان زون کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ، دو افسران مفرور ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کر دیا گیا، کیس مضبوط بنانے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایک افسر نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے ملتان میں ایک بڑے فائنشل فراڈ جس میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا تھا اس الزام میں مقدمہ نمبر 112/25 درج کر کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔