• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2025-26 کیلئے صوبہ سندھ کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اور توانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کیلئے صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی جن محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے بجٹ تجاویز پیش کی گئی، ان میں ورکس اینڈ سروسز بشمول جیل خانہ جات، ہوم ڈپارٹمنٹ کی اسکیمیں، زراعت سپلائی اینڈ پرائیسز، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، انرجی اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ و دیگر محکموں کی اسکیمیں شامل ہیں۔ناصر شاہ کا کہنا کہ چیئرمین صاحب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں میں ہر کمیونٹی اور علاقے کا خیال رکھا جائے اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقوم مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکموں کی ترقیاتی اسکیمیں تیار کرتے وقت چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات اور فارمولے کو مدنظر رکھ رکھا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ محکموں کی نئی اور جاری اسکیموں کیلئے اپنے اپنے محکموں کیلئے جو بجٹ مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید