• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب

اسلام آباد(فاروق اقدس) دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ,پاپاکستان کو سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس طرح اب پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ایک ایسی صورتحال میں جب کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کشیدگی کی صورتحال میں اہم ممالک اور عالمی اداروں کی حمایت کی ضرورت ہے ایسے میں پاکستان کو انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کیا جانا پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کو غیر معمولی طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پیشرفت کے بعد پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اس اہم پیشرفت کو عالمی سطح پر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید