اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج جمعرات کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے،وزیراعظم عمرہ بھی ادا کریں گے۔