• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ سرما میں ایندھن کی ادائیگیوں کے حوالے سے برطانوی چانسلر کا اہم اعلان

برطانوی چانسلر ریچل ریوز—فائل فوٹو
برطانوی چانسلر ریچل ریوز—فائل فوٹو

برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے دوران ایندھن کی ادائیگیوں میں قواعد و ضوابط کی تبدیلیوں کے باعث رواں سال زیادہ لوگ اپنی ادائیگیاں وصول کریں گے، رواں سال موسمِ سرما میں ایندھن کی ادائیگی کا یوٹرن ہو گا۔

چانسلر ریچل ریوز کے اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون ان تبدیلیوں کے تحت اہل ہو گا۔

دوسری طرف برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت بڑی پالیسیوں میں سے ایک پر یوٹرن لے کر موسمِ سرما کے دوران ایندھن کی ادائیگیوں پر نظرِ ثانی کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کو زیادہ فائدہ مل سکے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سرد ترین مہینوں کے دوران توانائی کے بلوں میں مدد کے لیے 300 پاؤنڈ تک کی ادائیگی صرف ان لوگوں کو کی گئی جو پنشن کریڈٹ پر تھے لیکن اس پالیسی کو بڑے پیمانے پر لیبر کے خراب مقامی انتخابی نتائج کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا گیا، اس کا مطلب یہ تھا کہ 2024ء میں 10 ملین کم پنشنرز کو رقم ملی۔

خیراتی اداروں اور بعض ممبرانِ پارلیمنٹ میں ان لوگوں کے بارے میں خاصی تشویش پائی جاتی تھی جن کی آمدنی اہل ہونے کے لیے قدرے زیادہ تھی لیکن توانائی کی لاگت مہنگی ہونے کی وجہ سے وہ ادائیگی کے نقصان کا شکار ہوئے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ اگر حکومت تبدیلیوں کا اعلان کرنے کے لیے بجٹ کا انتظار کرتی ہے تو یہ عام طور پر ادائیگیوں سے پہلے ہی ہو گا۔

اہل پنشنرز نومبر یا دسمبر میں خود بخود ادائیگیاں وصول کرتے ہیں، قلیل المدتی موجودہ نظام کے تحت لوگوں کو پنشن کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کم آمدنی والوں کے لیے ریاستی پنشن کا سب سے اوپر ہے۔

80 سال سے کم عمر کے افراد والے گھرانوں کو 2 سو پاؤنڈ سالانہ ملتے ہیں جب کہ 80 سال سے زیادہ عمر والے گھر والے 3سو پاؤنڈ وصول کرتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید