اسلام آباد( تنویر ہاشمی)پاکستان میں44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی اس سے قبل پاکستان کی 39.8فیصد آبادی غربت کا شکارتھی ، عالمی بنک نے رپورٹ جاری کردی ، عالمی بینک نے بتایا دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے پہلے 3.65ڈالر روزانہ کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا گیا تھا جس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی سطح 44.7فیصد ہو گئی ، عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل آمدن ساڑھے 8ڈالر روزانہ ہےا ور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں ،عالمی بنک کے غربت کے یہ اعدادوشمار 2017کی آبادی کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں 2023میں نئی مردم شماری ہوئی ہے، 2017کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20کروڑ 60لاکھ افراد پر مشتمل تھی اسے غربت کا شکار ساڑھے 8کروڑ آبادی بڑھ کر سوا 9کرو ڑ تک پہنچ گئی ۔