• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، پاکستانی وفد کی پاکستان کاکس اور فرینڈلی اراکین سے ملاقاتیں

واشنگٹن (عظیم ایم میاں)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں واشنگٹن کادورہ بھی انہی دلائل اور مقاصد کے ساتھ جاری ہے جو دو روزہ اقوام متحدہ کےدوران پیش نظر تھے، پاکستانی وفد کی پاکستان کاکس اور فرینڈلی اراکین سے ملاقاتیں، واشنگٹن میں موجود ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کواپنے ہی بھارتی سکھ شہریوں کے احتجاج کے علاوہ ری پبلکن پارٹی کے حلقوں میں محتاط رسائی کا سامنا رہا ۔ اقوام متحدہ میں صحافیوں کی عالمی تنظیم سے خطاب اور سوال و جواب میں بلاول بھٹو نے آئی ایس آئی اور ’’را‘‘ کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کی امن سے مشروط پیشکش سے لے کر ’’گجرات کے قصائی نریندر مودی‘‘ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ اب بھی صحافیوں کی توجہ اور تجزیہ کا باعث بنا ہواہے۔ ا دھر پاکستانی وفد نے کیپٹل ہل پر پاکستان کاکس کے اراکین کانگریس سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان فرینڈلی اراکین سےبھی ملاقاتیں کرکے اپنا موقف بیان کیاہے جس کے لئے امریکا میں پاکستانی سفیر اور بعض اوورسیز پاکستانیوں کی کوششیں لائق تعریف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید