اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سینٹ کمیٹی اجلاس، سگریٹ کی سمگلنگ پر اظہار تشویش ,ایف بی آر اور کسٹمز کی کا رکردگی پر بھی تشویش کا اظہار، تمام شراکت دار اگلے اجلاس میں طلب ,سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکر ٹیریٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس کنوینر سنیٹر سرمد علی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجلاس کو وزارت تجارت اورایک نجی تنظیم پرائم(PRIME) کی جا نب سے ٹیکس کی چوری۔ ضبط شدہ اشیاء اور سمگلنگ سے متعلق بریفنگ دی۔پرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی سلمان نے تمباکو ‘ ادویات اور دیگر اشیاءکی غیر قانونی تجارت کے ایشو پر بریفنگ دی۔