• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ جانے والی نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا، 6 بازیاب

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈی آئی خان میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والے دوماندہ پل کے قریب نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوا ہوگئے، 6 کو بازیاب کروالیا گیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کے 16ملازمین 3گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جاررہے تھے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے 2 گاڑیوں کو 10 ملازمین سمیت اغوا کرلیا جن میں سے 6ملازمین کو پولیس نے تعاقب کرکے بازیاب کرا لیا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغوا کار ملازمین کو کہاں لے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید