• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی اسٹارلنک کو بھارت میں کمرشل آپریشنز کا لائسنس مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دہلی ( جنگ نیوز) بھارت کی وزارتِ ٹیلی کمیونی کیشنز نے ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو بھارت میں کمرشل انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ 

تاہم کمپنی کو سیکیورٹی کلیئرنس اور اسپیس ریگولیٹری لائسنس اب بھی درکار ہیں، اگرچہ ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی لیکن کمپنی کو ابھی مکمل سروس شروع کرنے میں وقت لگے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹارلنک بھارت میں سیٹلائٹ سروس کی اجازت حاصل کرنے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے، اس سے قبل ون ویب اور ریلائنس جیو کو منظوری مل چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید