لاہور(آئی این پی)ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی میگزین ٹیسٹ اٹلس نے سو شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کردی۔دنیا کے بہترین ناشتوں میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے شامل کرلیے گئے ہیں،پاکستان کے حلوہ پوری اور سری پائے کو 100 شاندار ناشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پر ہے جبکہ سری پائے کو 40نمبر میں رکھا گیا ہے،ترکیہ کا روایتی ناشتہʼکہوالتیʼ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا،جس میں روایتی قہوے کیساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔