• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں کراچی کیلئے 100 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ مختص کی جائے، میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں ملک کے کمرشل /فنانشل حب کراچی کے لئے 100 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ مختص کی جائے ،شہر میں اس بار تعفن نہیں پھیلا صرف تعصب ہے، پہلے چائنا کٹنگ ہوتی تھی اب روڈ کٹنگ ہو رہی ہے،عیدالاضحیٰ پر میئر، ڈپٹی میئر، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام منتخب نمائندے گراؤنڈ پر موجود رہے، مجموعی طور پر 146801 ٹن آلائشیں اور کچرا تینوں لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ جی ٹی ایس منتقل کیا گیا، شہر کے تمام 25 ٹاؤنز اور ساتویں اضلاع میں 96 کلیکشن پوائنٹس بنائے، عوام کو 24گھنٹے ہیلپ لائن 1128کی سہولت مہیا کی اور ملنے والی 3 ہزار 699 شکایات میں سے 97.4 فیصد پر کارروائی کی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو پیشکش کرتا ہوں کہ آیئے ساتھ مل کر بیٹھیں اور تنقید یا پریس کانفرنسوں کو چھوڑ کر شہر کے لئے کام کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید