• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کوالیفائر، پاکستان کو میانمار کے ہاتھوں شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو1-0سے شکست دیدی۔پاکستانٹیم شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کے بعدایونٹ سے آؤٹ بھی ہوگئی۔ رنگون میں میچ میں تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ میانمار کی ٹیم نے دو میچز کھیلے ، دونوں جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹا پ پر ہے۔ شام نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرکے تین پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 9 اکتوبر کو کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید