• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جونیئر ہاکی ٹیم انتظامیہ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کی انتظامیہ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ منیجر اولمپئن محمد شفقت جبکہ کوچنگ اسٹاف میں عمر بھٹہ، توثیق ارشد، مختار احمد، اسسٹنٹ کوچ مسعود الرحمن اور ویڈیو انالسٹ سلطان اشرف ہوں گے۔ ایونٹ کیلئے 11 سے 13 جون نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیاجائے گا۔ شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں کو ایف آرسی اور ب فارم کی اوریجنل کاپی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز دینے کے اہل ہونگے۔
اسپورٹس سے مزید