• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز 6 گھنٹے تاخیر کا شکار

کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ائر لائن کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی دوپہر ایک بجے روانہ ہونے والی پرواز شام سات بجے آسلام اباد روانہ ہوئی نجی ائرلائن کی پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ،ائیر پورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ اسلام آباد جانے والی نجی ائر لائن کی پرواز کو دوپہر ایک بجے کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہوناتھا، لیکن نجی ائر لائن کی پروازکی روانگی کراچی سے کوئٹہ پروازکی آمدمیں تاخیر کی وجہ سے تاخیر کا شکارہوئی، کراچی سے کوئٹہ پروازکو دوپہر 12 بجے کوئٹہ پہنچناتھا،لیکن یہ پرواز کراچی سے شام چھ بجے کوئٹہ پہنچی اور مسافروں کو لیکر ایک گھنٹے بعد اسلام اباد کیلئے روانہ ہوگئی نجی ائرلائن کی پرواز میں چھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔
کوئٹہ سے مزید