ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 16مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور اور ممتاز آباد کے علاقوں سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان عاصمہ نثار اور راو جمیل کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ اورجلیل آباد کے علاقے عمار، تنویر احمد ،اسلم اور وقاص کے موبائل فونز مظفر آبادکے علاقے محمد جاوید کے گھر سے ایل سی ڈی و نقدی 45ہزار محمد محسن کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے محمد ایوب کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے ثومی کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے راشد حسین کے موبائلزفونز و لیپ ٹاپ تنویر احمد کے گھر سے نقدی 60ہزار ،طلائی زیور ودیگر سامان محمد شاہد کے گھر کا سامان مالیت 4لاکھ مخدوم رشید کے علاقے محمد رمضان کی گائے مالیت 3لاکھ 50ہزار بستی ملوک کے علاقے شعیب شاہ کی موٹرسائیکل اور راجہ رام کے علاقے حاجی محمد کا موبائل فون چوری ہوگئے ۔