• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں بھی فنانس بل پیش اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد (ناصر چشتی ) سینٹ میں گذشتہ روز فنانس بل پیش کیا گیا ،اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا،منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئر مین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا ، جس میں وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل پیش کیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا اور ڈیسک بجا کر بجٹ کی مخالفت کی گئی ،فنانس بل پیش ہونے کے بعدچیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔
اہم خبریں سے مزید