• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت توانائی کی 47 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 109 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ مختص

اسلام آباد (ناصر چشتی ) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزارت توانائی کی 47 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 109 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 18 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ روپے مقامی وسائل سے فراہم کیے جائیں گے۔ توانائی ڈویژن میں تربیلا ڈیم توسیع منصوبے کے لیے 84 کروڑ روپے، داسو پن بجلی کے لیے 10 ارب 90 کروڑ روپے ،سکی کناری کے لیے تین ارب 50 کروڑ روپے، مہمندبجلی گھر کے لیے دو ارب روپے، بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مٹیاری مورو ٹرانسمیشن لائن کے لیے ایک ارب روپے، علامہ اقبال انڈسٹریل کے لیے چار ارب 40 کروڑ روپے، قائداعظم بزنس پارک کے لیے 220 کے وی کی لائن پچھانےکے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے جبکہ آئیسکو کے اسمارٹ میٹر کے منصوبے کے لیے دو ارب نوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کاکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی مین نظام کی بہتری کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے، حیدرآباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کو ایک ارب 90 کروڑ روپے جبکہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ک 2 ارب چار کروڑ روپے فرام کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید