• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد میئر لندن کیلئے ’’نائٹ ہڈ‘‘ کا اعزاز

لندن( نیوز ڈیسک)لندن کے برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید