• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ، 6 لاکھ 81 ہزار 210 کروڑ ہوگیا

اسلام آباد(فاروق اقدس)بھارت کی عسکری حکمت عملی ہمیشہ پاکستان کے گرد گھومتی رہی ہے، چاہے وہ سرحدی خلاف ورزیاں ہوں یا سپانسرڈ دہشتگردی۔ ”معرکہ حق“ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کے لیے بھارت کو امریکہ کے پاس جانا پڑ ا،پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارت کا مسلسل بڑھتا جنگی جنون پورے خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے،انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے مطابق بھارت کا دفاعی بجٹ مالی سال 2025-26 میں 6 لاکھ 81 ہزار 210 کروڑ روپے (تقریباً 77.4 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال سے 9.5 فیصد زیادہ ہے ، بھارت کے دفاعی اخراجات میں گزشتہ پانچ سالوں میں 94 فیصد اور دس سالوں میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اپنانا اور پاکستان کے خلاف دفاعی صلاحیتیں مضبوط کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید