اسلام آباد (محمد صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وہ منگل کی شام روسی فیڈریشن کے 35ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔تقریب میں بھارتی ناظم الامور مس گگیتا سریواستوا بھی موجود تھیں، لیکن انہوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تقریب میں کئی ممالک کے سفیروں، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی۔