• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں لائن کا مرمتی کام مکمل، 36انچ قطر کی لائن سے پلیٹ چوری ہوئی تھی، واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام مکمل کرلیا، چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم سید محمد اعجاز کے مطابق 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں پلیٹ لگائی گئی ہے اور لائن کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے کہا کہ مرمتی کام کے آغاز کے لیے جب ڈی واٹرنگ کی تو جو صورتحال سامنے آئی وہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک تھی شرپسند عناصر نے 36 انچ قطر کی لائن سے پلیٹ چوری کرلی تھی،واٹر کارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے اس قسم کی حرکتیں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید