اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور او ایم جی کی گریڈ اٹھارہ کی افسر طاہرہ سلیم کا تبادلہ کر کے انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ علاوہ ازیں سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد سلطان کی رواں ماہ 10 سے 27 جون تک 18 روزہ رخصت منظور کر کے اُن کا چارج سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عامر محمد آفریدی کو تفویض کیا گیا ۔