• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا طرز حکومت، سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کی طرز حکومت کے دیوانے ہو رہے ہیں، سندھ میں مسلسل اقتدار کے باوجود عام عوام خوار ، کارکردگی صفر ہے ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے، اور یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔ انکی قیادت اور طرز حکمرانی نے نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ کے عوام کو بھی متاثر کیا ہے۔ عظمی بخاری نے شرجیل میمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ متکبر اور غرور سے بھرے وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں دو یا تین مرتبہ آ چکے ہیں لیکن کارکردگی صفر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید