کراچی (جنگ نیوز) عوام دوست بجٹ میں کیا سستا ہوا ہے، اب تک عوام ڈھونڈرہے ہیں۔ دوسری طرف حکومت کیلئے یہ بجٹ منظور کرانا آسان نہ ہوگا کیونکہ پیپلزپارٹی بہت زیادہ تحفظات دکھارہی ہے۔ اگر اسپورٹس پر نظر ڈالیں تو پی سی بی کی بھر پور کوشش ہے کہ ٹرائی سیریز امارات میں ہوجائے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیوپاکستان“ میں صبح 9بجکر 5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔