• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت عالمی برادری کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت عالمی برادری نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور ہمدردی کیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ، وزیر دفاع خواجہ آصف، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ودیگر نے بھارت میں طیارہ حادثے اور اس میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی ہے ،انکا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار ہولناک حادثے کی تحقیقات میں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کی مدد کے لئےانڈیا جائیں گے، یہ اعلان نیشنل ٹرانسپورٹیشن ایجنسی نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’برطانیہ کی ایک ٹیم کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے گجرات روانہ کیا گیا ہے، اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں سے دفتر خارجہ سے رابطہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، برطانوی شاہ چارلس، برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمرنے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید