واشنگٹن (اےایف پی)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کہاہےطیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کی مدد کیلئےتیار ہے، ایئر انڈیاکا طیارہ171، بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر جس میں 242افراد سوار تھے ٹیک آف کے فوری بعد بھارتی شہراحمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک بیان میں بوئنگ نےکہا ہے کہ ہم فلائٹ 171کے سلسلے میں ایئر انڈیا کے ساتھ رابطے میں ہیں اورا ن کی مددکیلئے تیارہیں، حادثے کےبارے میں مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں،ہماری ہمدردیاںمسافروں اور عملے سمیت تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔