لاہور (آصف محمود بٹ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اہم سیمینار میں ماہرین اقتصادیات، مزدور رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کم آمدنی والے گھرانوں، محنت کش طبقے، تنخواہ دار ملازمین اور خواتین کے بنیادی معاشی و سماجی حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام کے نام پر عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فہد علی نے کہا ملک میں باوقار زندگی گزارنے کیلئے درکار تخمینہ شدہ اجرت اور قانونی کم از کم اجرت کے درمیان نمایاں فرق موجود ہے۔ڈاکٹر ہادیہ مجید نے کہا مہنگائی اور غذائی اشیا کی قیمتوں کے تناظر میں یہ اضافہ عوام کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔