• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اقدام سے خطے کا استحکام مزید خطرے میں پڑ گیا، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران پربلا اشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے خطے کا استحکام مزید خطرے میں پڑ گیا پارلیمان اور عوام ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، سپیکر ایا ز صادق،وفاقی وزیر رانا تنویر کی بھی مذمت ۔جمعہ کو ”ایکس“پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں کیونکہ اس سے علاقائی اور عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اہم خبریں سے مزید