• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے، ایران میں تابکاری نہیں دیکھی، ایٹمی ایجنسی

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کونشانہ بنایا ہے تاہم ایجنسی نے وہاں تابکاری کی سطح میں کسی قسم کا اضافہ نہیں دیکھا۔ عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہےکہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید