اسلام آباد(فاروق اقدس)اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عراق، اردن اور شام کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والے اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔