• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ املاک کراچی کا سر جانی ٹاؤن میں پولیس کے ہمراہ آپریشن

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) متروکہ وقف املاک کراچی کا سر جانی ٹاؤن میں پولیس کے ہمراہ اپریشن , 10 ایکڑ اراضی پر تعمیر شدہ اربوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹیز سر بمہر ،نیب اورFIAنے انکوائری شروع کردی متروکہ وقف املاک کراچی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیئر مین ون مین کمیشن شعیب سڈل، چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ، ڈائریکٹر FIA نعمان احمد صدیقی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر FIA جاوید بلوچ اور ایڈ منسٹریٹر کراچی زون آصف خان کی ہدایت پر ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک کراچی شاہد علی ہمراہ فیلڈ اسٹاف ، انسپکٹر ایف ۔ آئی اے شاہد حسین اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ، SSP سرجانی ٹاؤن مسٹر طارق مستوئی اور SHO تھا نہ سر جانی محمد علی شاہ ہمراہ ٹیم کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی عمل میں لائی گئی، جہاں قبضہ مافیا نے رقبہ تقریبا 10 ایکٹر پر مشتمل اربوں روپے مالیت کی مترو کہ اراضی سر جانی سروے نمبران 57,58 دیکھ سرجانی کراچی پر قبضہ کر رکھا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید