• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے حملے سے قبل ایران میں خفیہ ڈرون اڈہ بنایا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر حملے سے قبل تہران کے قریب خفیہ ڈرون اڈہ بنایا۔ ایرانی سرزمین پر موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا۔ایرانی دفاعی نظا م مکمل غیر مؤثرکردیا ۔ اسرائیلی جہاز بغیر کسی مزاحمت ایرانی فضائی حدود میں اڑتے رہے۔ آپریشن کیلئے ہتھیار بردار گاڑیاں ایران اسمگل کی گئیں،اسرائیل نے موساد کارروائیوں کی ویڈیو جاری کر دی۔ ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا۔
اہم خبریں سے مزید