• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کیلئے بند کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر حملوں کے بعد مسجد اقصیٰ تک رسائی بند کردی۔ اسرائیل نے کورونا وباء کے بعد پہلی بار قبلہ اول کو نمازیوں کیلئے بند کردیا، نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی گئی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بول کر نمازیوں کو علاقے سے باہر نکال دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
اہم خبریں سے مزید