• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملہ، تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ

لندن، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7فیصد تک اضافہ ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندیوں کا رحجان رہا، توانائی کی کمپنیوں کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا ، سونے کی فی اونس قیمت 3500ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ، مشرق وسطیٰ میں پروازوں کی منسوخی سے ائیر لائنز کے حصص گرگئے۔ برینٹ کروڈ 74.31ڈالر فی بیرل ہوگئی، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (امریکی خام تیل) کی قیمت میں 7.6 فیصد اضافے کے بعد اس کی قیمت 73.24 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ وال اسٹریٹ کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، ڈاؤ ایک فیصد سے زیادہ گر گیا ۔
اہم خبریں سے مزید